صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے لیکن کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر مسلط کی گئی تو اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔
ان کا مزہد کہناتھا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے، وہ بھارت اوراسرائیل کی ملی بھگت سے ہورہا ہے۔