مفتی عبدالروف اور حماد اظہر کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔فائل فوٹو
مفتی عبدالروف اور حماد اظہر کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مسعود اظہر کی گرفتاری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال

کالعدم تنظیم جیش کے بانی مسعود اظہر کی گرفتاری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے فیصلہ کرنے کے بعد 24 گھنٹے میں گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین بشمول مفتی عبدالروف اور حماد اظہر کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے حوالے سے جاری  اعلامیے میں کہا گیا کہ  نیشنل ایکشن کمیٹی میں لیے گئے فیصلوں کے عین مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

سیکٹریری داخلہ اعظم سلمان  نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے تمام لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اب تک 44 افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ تمام تر اطلاعات پر کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے نام انڈیا سے آنے والے ڈوزیئر میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کی روزانہ کی بنیاد پر اطلاعات دیں گے اور کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی دو ہفتوں تک چلے گی۔ کالعدم نتظیموں کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔

سیکٹریری داخلہ کے مطابق تحقیقات کے لیے کسی بھی کلعدم تنظیم کے مرکز کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ مزید ثبوت ملے تو فوری طور پر کارروائی کریں گے۔