مقدمات میں تاخیر کی ذمہ دار عدالتیں نہیں، دن رات محنت کررہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سال 26 ہزار مقدمات نمٹائے ہیں ، اس کے باوجود بھی لوگ عدلیہ پر تنقید کرتے ہیں ۔امریکی سپریم کورٹ میں صرف 80 سے 90 مقدمات نمٹائے جاتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے زیر التوا مقدمات سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ جتنی محنت کر رہی ہے حالات جلد بہتر ہوں گے ، ہم دن رات محنت کر رہے ہیں ، ایک سال میں 31 لاکھ مقدمات نمٹائے گئے،اس وقت 19 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں،ملک بھرکی عدالتوں میں صرف 3 ہزارججزہیں،25 فیصد ججزکی آسامیاں اب بھی خالی ہیں۔