نیب کے ہاتھوں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے مبینہ فرنٹ مین گلزار احمد نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کے ہاتھوں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے مبینہ فرنٹ مین گلزار احمد نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
عدالت کے استفسار پر ملزم گلزار احمد کے وکیل نے بتایا کہ وہ امریکہ میں ہے اور خبروں سے تحقیقات کا معلوم ہوا ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم پاکستان آنا چاہتا ہے مگر گرفتاری کا خدشہ ہے۔
ملزم گلزار احمد کے وکیل نے عدالت سے گزارش کی کہ وہ ملزم کی غیر موجودگی میں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے پوچھا کہ ملزم گلزار احمد کا پاور آف اٹارنی کون ہے تو بتایا گیا کہ ملزم کا بھائی ان کا پاور آف اٹارنی ہے، معزز جج نے کہا کہ دستاویزات میں ملزم کے بھائی کا پاور آف اٹارنی نہیں ہے تو وکیل نے پاور آف اٹارنی جمع کروانے کی مہلت طلب کی۔
عدالت نے گلزار احمد کے بھائی کو 4 روز میں پاور آف اٹارنی جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست پاور آف اٹارنی جمع ہونے کے بعد سنیں گے۔
نیب کے مطابق ملزم گلزار احمد نے آغا سراج درانی کی صاحبزادی کے اکائونٹ میں رقم منتقل کی ہے۔