اپنےدفاع میں کھڑےہونےسےکشیدگی میں کمی آئی،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد  :  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی وجہ ہمارا خود کھڑے ہوجاناہے ، جب ہم کھڑے ہوگئے تو پھر سار ی دنیا ہماری مدد کررہی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھاکہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اس بحران میں ساری قوم اور ادارے اکھٹے ہوگئے ، دوست ممالک ساتھ تو چلتے ہیں لیکن لڑائی آپ نے خود لڑنی ہوتی ہے ۔پاکستان اور بھارت کے حالات ابھی نارمل نہیں ہوئے ،حالات کے نارمل ہونے میں کچھ وقت لگے گا ، البتہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی فرق نہیں آیا ، اگر بھارت کوجواب نہ دیا جاتا اور قوم اکٹھی نہ ہوتی تو کوئی بھی ہمارے ساتھ نہ کھڑا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی عہدیداروں کے تمام دورے شیڈول پر ہیں اورمارچ میں مزید چیزیں بھی سامنے آجائیں گی ۔