حکومتی نمائندے صرف گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی کررہے ہیں، صدر مسلم لیگ ن
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ایسی صورت میں یہ درخواستیں پیش رفت کے قابل نہیں رہیں، وکیل اپوزیشن لیڈر

یپ ٹاپ اسکیم۔پنجاب حکومت نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلی شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی۔ لیپ ٹاپ اسکیم میں کروڑوں روپے کی خردبرد کا کوئی ثبوت نہ مل سکا۔ تمام الزامات بےبنیاد قراردے دیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں کسی سیاستدان یابیوروکریٹ کی بدعنوانی سامنے نہیں آئی۔

لیپ ٹاپس کی تقسیم پنجاب پروکیورمنٹ رولزدوہزار چودہ کےتحت کی گئی جس میں سب سے کم بولی دینےوالی فرم کومنتخب کیا گیا۔

محکمہ ہائیرایجوکیشن رپورٹ میں اعتراف کیاگیا ہے کہ ہزاروں لیپ ٹاپ غائب ہونےکاالزام درست نہیں۔ نیب لاہورنےمارچ دوہزار اٹھارہ میں انکوائری شروع کی تھی مگر اسے ابھی تک کسی ایک فرد کی بدعنوانی کا ثبوت بھی نہیں ملا۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ شہباز حکومت نےدوہزار بارہ سے سترہ تک 4 لاکھ 14 ہزار 848 لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے۔ دوہزار گیارہ بارہ میں ایک لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ خریدے گئے جن پر 4 ہزار 197 ملین رقم روپےخرچ ہوئے۔

پنجاب اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف ادوار میں مجموعی طورپرخریدے گئے تمام لیپ ٹاپس میرٹ پر آنے والے طلبا میں تقسیم کیے گئے ہیں ۔۔۔۔ لیپ ٹاپ خریدنےیا تقسیم کرنے میں کسی شخص یاادارے نےبدعنوانی نہیں کی۔