ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنےکی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے اور مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہےکہ کمپنیز اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے بھی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔
اس سے قبل ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 دسمبر تھی جس میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔