وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، ہمیں 19مئی یعنی بھارتی الیکشن ہونے تک مودی سے چوکنا رہنا اور سرحدوں پر کڑی نظر رکھنی ہوگی کیونکہ مودی حکومت سے کچھ بعید نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیوزی لینڈ میں 9 پاکستانی شہریوں کی گمشدگی سے متعلق علم نہیں ہے، ہائی کمشنر سے بات ہوئی، انہوں نے زخمیوں کو دیکھا، کرائسٹ چرچ کے پولیس چیف سےسفارتخانہ رابطےمیں ہے
شاہ محمود قریشی نے کہا لاپتہ پاکستانی موبائل فون نہیں اٹھارہے، تشویش بجا ہے، نیوزی لینڈحکام کی جانب سے تفصیل دینے قبل کچھ کہنا مناسب نہ ہوگا، ہم سب دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہوں، لندن کا واقعہ بالکل صحیح خبر ہے، پورے یورپ میں اسلامو فوبیا کی لہر ہے، تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے رویہ مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بھی تشویش ہے، ہمارے لیے سب سے اہم معاملہ لاپتہ پاکستانیوں کا ہے، لاپتہ پاکستانی نہیں مل رہے، میری تشویش بڑھ رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت میں الیکشن کامرحلہ 19مئی کوختم ہوگا، ہمیں 19 مئی تک مودی سرکار سے چوکنا رہناہوگا، کل پاک بھارت کشیدگی مزید کم کرنے کے لیے چین جارہاہوں۔