پاکستان سپر لیگ فور کا فائنل آج کھیلا جائے گا،پی ایس ایل کے فائنل میچ میں سیاسی ٹاکرے کا بھی امکان ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری فائنل میچ میں مدعو ہیں جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی میچ دیکھنے کراچی پہنچ گئے،فائنل کے موقع پردونوں کا آمناسامناہونے کاامکان ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کافائنل دیکھوں گا،پتہ نہیں بلاول کہاں بیٹھ کرمیچ دیکھیں گے،انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں بلاول کیساتھ آمناسامناہوتاہے یانہیں؟۔
واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیاتھا کہ حکومت کے 3 وفاقی وزراءکو کالعدم تنظیموں کی حمایت حاصل ہے ۔اس پر پیپلزپارٹی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے درمیان تناﺅ پایا جاتا ہے ۔