پاکستان افغانستان کی سرحد کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں سے جھڑپ کےبعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ برس اغوا کیے گئے 4 ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ضلع چاغی کے قریب اموری میں آپریشن کیا جو پاک افغان سرحد سے تقریباً 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اطلاعات تھیں کہ ایک کالعدم تنظیم کے دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جن کے پاس اغوا کیے گئے ایرانی فوجی بھی ہیں جن پر آپریشن کیا گیا اور جھڑپ کے بعد ایرانی فوجیوں کودہشت گردوں کے ٹھکانے سے بازیاب کروالیا گیا جنہیں جلد ایرانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔