جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹرو بس سروس 23 مارچ سہ پہر تین بجے تک نہیں چلے گی۔ یوم پاکستان پریڈ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔
واضح رہے 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں 19 مارچ 00:00 بجے سے دن 14:00 بجے تک تمام قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد راولپنڈی میں ممنوع رہا ہے۔
موٹر وے پولیس ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔
یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جبکہ مختلف روٹس بھی بند کیے گئے ہیں اور عوام کو دوسرے راستے اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔