وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے متعلق کسی قسم کی وضاحت کی ضرورت نہیں۔پاکستان۔فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے متعلق کسی قسم کی وضاحت کی ضرورت نہیں۔پاکستان۔فائل فوٹو

پاکستانی فرسٹ سیکریٹری کی افغان دفتر خارجہ طلبی

پاکستانی سفارتخانے میں تعینات فرسٹ سیکرiٹری کو افغان دفتر خارجہ میں طلب  کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے وزیراعظم کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر تحریری احتجاج کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارت کار نے افغانستان کو دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے متعلق کسی قسم کی وضاحت کی ضرورت نہیں۔

سفارت کار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان خطے میں امن و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خیل زاد نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مفاہمت عمل میں مثبت کردار ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ریمارکس مفاہمتی عمل کے منافی ہیں۔افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف افغانوں نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانوں کو ایک میز پر لانے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔