استاتذہ کی بھرتیاں غیرقانونی قرار، درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے اساتذہ کی خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق کیس میں بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دے کر درخواست مسترد کردی۔ جسٹس گلزار احمد میں ریمارکس دیئے کہ اسلام میں مزدوررکھنے کابھی طریقہ کارموجودہے،کمیٹی نے انٹرویوزکیے نہ ٹیسٹ لیااوراساتذہ بھرتی ہوگئے،

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے اساتذہ کی خلاف ضابطہ بھرتیوں سے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اساتذہ کی بھرتیوں کاساراعمل ہی غیرقانونی ہے،وکیل اساتذہ نے کہا کہ بھرتیوں کایہ طریقہ کارپورے سندھ میں ہے۔

عدالت نے کہا کہ جب معاملات سامنے آئیں گے تو انہیں بھی پرکھیں گے،وکیل اساتذہ نے کہا کہ اسلام میں پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دینے کاحکم ہے۔

جسٹس گلزار احمد میں ریمارکس دیئے کہ اسلام میں مزدوررکھنے کابھی طریقہ کارموجودہے،کمیٹی نے انٹرویوزکیے نہ ٹیسٹ لیااوراساتذہ بھرتی ہوگئے، عدالت نے بھرتیوں کوغیرقانونی قراردےکردرخواست مستردکردی ۔