پاکستان نے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے ڈوزیئر پر ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات بھارت کے حوالے کر دی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے پر ڈوزیئر پاکستان کو بھیجا گیا تھا، پاکستان نے ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات بھارت کے حوالے کر دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں بلا کر پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی فائنڈنگز حوالے کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے اس معاملے پر بھارت سے مزید شواہد اور معلومات مانگی ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے شواہد دینے پر بھارت کو تعاون کی پیش کش کی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کوبھارتی حکومت کی جانب سے ڈوزیئر بھیجا گیا تھا۔