موٹرسائیکل سوار حملہ آورواقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فائل فوٹو
موٹرسائیکل سوار حملہ آورواقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فائل فوٹو

لکی مروت میں محکمہ تعلیم کی ٹیم پر فائرنگ۔خاتون آفیسرسمیت2جاں بحق

خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم  افراد نے محکمہ تعلیم کی ایک  ٹیم کوفائرنگ کا  نشانہ بنایا جس کے  نتیجے میں ایک خاتون آفیسراورلیویز اہلکار جاں بحق اور4افراد زخمی ہو گئے۔

شادی خیل  کے علاقہ میں حملہ آوروں نے ایک اسکول کواس وقت نشانہ بنایا جب وہاں انسپکشن کیا جارہا تھا۔

خاتون آفیسر آسیہ بیگم اور لیویز فورس کے ایک آفیسرحملہ میں جاں بحق ہوگئے۔ نگران  ٹیم کے دیگر چارافراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی ٹیم علاقے میں سرکاری اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے گئی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔