بیٹیوں سے کھل کر بات نہیں کرنے دی گئی۔والدین کا الزام
بیٹیوں سے کھل کر بات نہیں کرنے دی گئی۔والدین کا الزام

دو نومسلم بہنوں سے والدین کی ملاقات۔شوہروں کو روک دیا گیا

ہندو مذہب چھوڑنے والی دو نومسلم بہنوں کے شوہروں کوشیلٹر ہوم میں ملاقات سے روک دیا گیا۔

شوہروں کے وکیل راؤ عبدالرحیم نے کہا کہ شیلٹر انتظامیہ انہیں بیویوں سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی، آج والدین کی لڑکیوں سے ملاقات کرادی گئی، لیکن شوہروں کو روک دیا گیا، انتظامیہ کودرخواست دی لیکن وہ کہہ رہے ہیں پیرکودیکھیں گے۔

ادھر سینیٹر کرشنا کماری اور والدین نے لڑکیوں سے شیلٹر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ والدہ نے الزام لگایا کہ بیٹیوں سے کھل کر بات نہیں کرنے دی گئی۔ سینیٹرکرشنا کماری نے کہا کہ وہاں موجود عملہ بار بارلڑکیوں کو دیکھ رہا تھا، کمرے میں سول کپڑوں میں دوخواتین بھی تھیں۔

واضح رہے کہ دو بہنوں روینا اور رینا نے اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکوں صفدر اور برکت سے شادی کر رکھی ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ انہیں جبری مسلمان کیا گیا جبکہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پسند کی شادی کی اور مرضی سے اسلام قبول کیا۔