سندھ حکومت نے شہر کے اولڈ سٹی ایریا کو تاریخی شکل میں بحال کرنےکا فیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کےمطابق اولڈ سٹی ایریا میں لیاری، کھارادر، صدر، برنس روڈ اور ڈینسو ہال کےعلاقے شامل ہیں۔
منصوبے پر عملدرآمد کےلیےکمشنر کراچی کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جو 15 روز میں سفارشات وزیراعلیٰ کوارسال کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد منصوبے پرکام شروع کیا جائے گا۔
شہر کے اولڈ سٹی ایریا کو تاریخی شکل میں بحال کرنےکیلئے عالمی بینک کی مدد حاصل کرلی گئی ہے۔