اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جناح ایکسپریس ٹرین کو ریلوے میں انقلابی اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو سیاحت کے فروغ کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا اور چین سے ٹرین ٹیکنالوجی کے لیے بھرپور مدد مانگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پرانے وزیر اعظم سے میں اس لئے الگ ہوں کہ پرانے وزیر اعظم اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے تھے، اس لئے وہ جس کیلئے چاہتے تھے پیسے دینے کیلئے حکم جاری کردیا کرتے تھے،اشرفیوں کی تھیلیاں پھینک دیا کرتے تھے، لیکن میں ایک جمہوری وزیراعظم ہوں، ایسا نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ جتنی مہنگائی ہے ، مزدوروں کی تنخوا ہ بڑھنی چاہئے ، تنخواہ دار طبقے اور مزدوروں کیلئے ہیلتھ انشورنس شروع کررہے ہیں، پاکستان میں تمام کمزور طبقات کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہئے ۔