دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

دوسری شادی کرنے کے خواہشمند ہوشیار ہو جائیں

پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کے خواہش مندوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے،بغیر اجازت دوسری شادی انہیں شادی ہال سے جیل بھی بھجوا سکتی ہے ۔

لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کاشف عباس نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے خاوند کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا۔

عدالت نے پہلی بیوی کی درخواست میں لگائے گئے الزامات ثابت ہونے پر بغیر اجازت شادی کرنے والے شوہر کو سزاکا حکم سنا یا،عدالت نے مجرم کو 5000 روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواستگزار رابعہ یونس نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خاوند شعیب زاہد نے بغیر اجازت دوسری شادی کی جو کہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
قانون کے تحت میرے خاوند نے دوسری شادی کرنے سے قبل میری اجازت نہیں لی عدالت میرے خاوند کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے۔