پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنےوالدین کی شادی کی 48 ویں سالگرہ پربیان جاری کیا ہے، جس میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کاساتھ چھوٹنےکا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، موت اس محبت کو ختم نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر جو یادیں بنائیں وہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں زندہ رہیں گی ۔اللہ آپ کو جنت عطا کرے ،آمین ۔مر یم نواز نے اپنی امی اور ابو کو شادی کی 48ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ۔
ٹوئٹر پیغا م میں مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ دل ودماغ میں والدہ کے ساتھ گزری یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
Your loss is painful beyond words but your death will not destroy the love that connects us all. The memories we made together will stay alive in our hearts & minds. May your body & soul be in peace. Ameen. Happy 48th wedding anniversary Abu & Ami ❤️ pic.twitter.com/FvBrokunKI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2019
مریم نواز نے اپنے بیان کے ساتھ میاں نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے۔