جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو
جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین دوریاں بڑھنے لگیں

وزیر اعظم عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین دوریاں پیدا ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔ وزیر اعظم اسٹیبلشمنٹ سے خوش نہیں جس کے باعث انہوں نے واک آﺅٹ کا پیغام دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف کیلیے اپنی خدمات محدود کردی ہیں جس کے باعث ان کے حکومت کے ساتھ تعلقات بگڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کو ممکنہ ڈیل قرار دیے جانے پر پریشان اور مشتعل ہیں جبکہ اسلام آباد کے حلقوں میں افوہیں زیر گردش ہیں کہ وزیر اعظم اسٹیبلشمنٹ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے واک آﺅٹ کا پیغام دے دیا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ 8 ماہ میں معیشت اور گڈ گورننس کے میدان میں ناکامیوں کا شکار ہے اور کئی وزرا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔
تحریک انصاف کے باخبر حلقے بھی اسٹیبلشمنٹ کے رویے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی کے باعث اسٹیبلشمنٹ نے متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔