غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے صارفین کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا
غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے صارفین کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا

اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا

نجی ٹی وی  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے 103 اکاﺅنٹس ، پیجز اور گروپس کو بند کیا گیا ہے ۔

فیس بک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان اکاﺅنٹس کو آئی ایس پی آر کے ساتھ تعلق کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ ہٹائے گئے فیس بک اکاﺅنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام نہیں  اور ایسا کہنا افسوسناک ہے، فیس بک نے تسلیم کیا کہ اکاﺅنٹس کے مواد میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی۔

آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ سے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کشمیر پر بات کرنے والے اکاﺅنٹس بند کرتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں دفتر نہیں  اس لیے وہ حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے، فیس بک انتظامیہ بہتر روابط کیلیے پاکستان میں دفتر قائم کرے۔