حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں روز بروز ڈالر کی بڑھتی قیمت اور مارکیٹ سے ڈالر کے بڑے پیمانے پرغائب ہونے کے انکشاف کے بعد حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دی ہیں
Government has directed FIA to launch a full fledged operation against Dollar hoarding, and speculative currency trade the operation is being launched in coordination with State Bank and ministry of Finance
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 5, 2019
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ڈالر جمع کرنے اورخیالی کرنسی ٹریڈ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔