اسلام آباد : سابق صدرآصف زرداری نے شہبازشریف کی بیٹی کےگھرنیب کےچھاپےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نےسیاست کوتنگ نظری سےآلودہ کردیاہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیں،بہنیں،اوربیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں۔
چادراورچاردیواری کوصرف بزدل پامال کرتےہیں،وزیراعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بہادرلوگ اداروں میں چھپ کروارنہیں کرتے، عمران خان نےسیاست کوتنگ نظری سےآلودہ کردیاہے۔