فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب نے56 کمپنی کیس میں ایک ارب روپے کی رقم برآمد کر لی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 56 کمپنی کیس میں ملزم اکرام نوید سے ایک ارب روپے برآمد کرلیے ہیں۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے نیب نے 56 کمپنی کیس میں ایک ارب کی لوٹی ہوئی رقم وصول کر لی ہے، نیب نے یہ رقم ملزم اکرام نوید سے وصول کی ہے جسے کل چیئرمین نیب پنجاب حکومت کے حوالے کریں گے۔

ترجمان کے مطابق نیب نے 13 مختلف جائیدادیں پنجاب حکومت کے حوالے کردی ہیں جن کی مالیت 61 کروڑ روپے ہے۔

اسی طرح نیب کی جانب سے چھ مختلف جائیدادیں ایرا (زلزلے کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے قائم کیے گئے ادارے)  کی حوالے کی ہیں جن کی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین مختلف مقدمات میں ریکور کی گئی رقم حکومت کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب کی بیوروکریسی سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشنل افسر (سی ایف او) اکرام نوید کو گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔ ان پر نجی کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت سے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

یاد رہے اکرام نوید کی نشاندہی پر قومی احتساب بیورو شہبازشریف کے داماد علی عمران کو بھی طلب کرچکا ہے۔