وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرزسے رائے لینے کے بعد بیان دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرزکوآن بورڈ لیےبغیراعلامیےنہیں بنتے،انتہاپسندوں کےٹھکانوں کو فوجی آپریشن کےذریعے ختم کیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ضیاءالحق کےبعد انتہاپسندوں نےاپنےٹھکانےبنائے تھے،نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کیلیے جرات اورکمٹمنٹ چاہیے ہوتی ہے،نیشنل ایکشن پلان پرتمام جماعتوں نےاتفاق کیا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا عثمان بزدارپراعتماد ہے،عمران خان چٹان کی طرح عثمان بزدارکےپیچھے کھڑے ہیں،عثمان بزدارکی کارکردگی گراؤنڈ پرنظرآئےگی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مصدق ملک نے کہا کہ اگرکل بھارت الزام لگاتا ہےتواس پرکیا جواب دیں گے؟ ہمیں لگا عمران خان نےغلطی سےبیان دیامگرفردوس عاشق نےتوتصدیق کردی۔سال ختم ہونے کوہے مگراب تک پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 20 فیصد خرچ ہوا ہے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کہا کہ جوعمران خان نے بیان دیا کیا وہ اب ہماری نئی پالیسی ہے؟عمران خان نےاپنےاوپننگ بیٹس مین اسد عمرکوتبدیل کردیا ہے،یوسف رضا گیلانی کی کابینہ عمران خان کےساتھ بیٹھی ہے۔
واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران میں دہشتگردی کرنے والے عناصر پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں۔