تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ ایک جگہ سے خبر ملی ہے کہ عثمان بزدار کو جانا ہوگا اور جس جگہ سے یہ خبرملی ہے،اس جگہ سے معتبر جگہ کوئی نہیں،اس لیے عثمان بزدار کوجانا ہوگا، دیر صرف اس لیے ہورہی ہے کہ عثمان بزدار کا متبادل فائنل نہیں ہورہا۔
سلیم صافی نے کہا کہ عثمان بزدار کسی کی سفارش پر وزیراعلیٰ بنائے گئے تھے لیکن اسد عمر کئی سال سے عمران خان کے ذاتی دوست بھی تھے اور آخری وقت تک عمران خان اسد عمر کا دفاع کرتے رہے ،ان کو ہٹانے کیلیے تیار بھی نہیں تھے لیکن ہم نے دیکھا کہ عمران خان کو اسد عمر کو رخصت کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایک جگہ سے خبر ملی ہے کہ عثمان بزدار کو جانا ہوگا اور جس جگہ سے یہ خبر ملی ہے ، اس جگہ سے معتبر جگہ کوئی نہیں ، اس لیے عثمان بزدار کوجانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دیر صرف اس لیے ہورہی ہے کہ عثمان بزدار کا متبادل فائنل نہیں ہورہا لیکن جب متبادل فائنل ہوگیا تو چاہے وہ ایک ماہ میں ہوجائے ، عثمان بزدار کوجانا ہوگا۔