وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عوام مدارس کوبندکرنے کے کسی منفی پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں،مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈاکیاجارہاہے،مدارس یکساں تعلیمی نظام کی حمایت کرنی چاہیے۔
وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے قومی علما کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، ریاست مدینہ سے متعلق سفارشات فراہم کرناعلماکاکام ہے،انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کویہودی ایجنٹ اورطالبان خان کہتے ہیں۔
وزیر مذہبی امور نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزادفلاحی ریاست بنانا حکومت کی ترجیح ہے ،مدارس کو ختم یا بند نہیں کرنا چاہتے بہتری کیلیے بات چیت لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیرعظم نے مدینہ کی ریاست کی بات کی ہے ،مدارس سے متعلق منفی پروپیگنڈاختم کیا جانا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے خدوخال کیا ہیں ؟یہ راستہ دکھانا علما اور مشائخ کا کام ہے ۔