اٹارنی جنرل نے قانون سازی کے لیے 6 ماہ کا عرصہ مانگا ہے۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل نے قانون سازی کے لیے 6 ماہ کا عرصہ مانگا ہے۔فائل فوٹو

پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ  کے کچھ لوگ بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ سے ملاقات اور بات چیت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں لیکن پی ٹی ایم کے کچھ لوگ بیرونی عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، بھٹکے ہوئے لوگ عوام کے جذبات مجروح کررہے ہیں لیکن یہ منفی قوتیں سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم اورمسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کردار ادا کیا، قوم اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، قبائلی عوام دہشت گردی سے متاثر ہوئے تاہم فورسز قبائلیوں کے مسائل پر بلاتفریق کام کررہی ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستانیوں کا مستقبل باصلاحیت نوجوانوں سےوابستہ ہے اور  پائیدارامن کی جانب پیش رفت کے لیے سماجی ترقی پہلا قدم ہے،اب  وقت آگیا ہے سماجی اورمعاشی ترقی پرتوجہ دی جائے جب کہ  تعلیم اہم شعبہ جس پرتوجہ کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح سماجی و اقتصادی ترقی کیلیے دیرپا امن کا قیام ہے، ہم دشمنوں کے تمام منصوبے ناکام بنا دیں گے، حکومت اورسیکیورٹی فورسزقبائلیوں کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ دہشت گردی سےمتاثرہ افراد کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ طلباء کسی بھی گمراہ کن پراپیگنڈہ میں نہیں آئیں گے اور ملکی روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر طلباء نے مسلح افواج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔