مسلم لیگ (ن) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کردیا۔ خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔
شہباز شریف نے موجودہ حالات میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی لیڈر تبدیلی کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا۔ نواز شریف نے رانا تنویر حسین کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا۔
شہباز شریف شروع سے ہی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بننے کے خواہاں نہیں تھے، شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن اور پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اصرار پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ قبول کیا تھا۔