سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔فائل فوٹو
سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔فائل فوٹو

زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت منتقلی چیلنج کردی

سابق صدرآصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت منتقلی چیلنج کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  آصف زرداری نے بینکنگ عدالت سے جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت منتقلی چیلنج کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ بینکنگ کورٹ کے دائرہ کارمیں آتا ہے، لہذا اسے احتساب عدالت کومنتقل کرنے کا کوئی قانونی جوازنہیں، تفصیلی وجوہات کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنا چاہتے ہیں۔

ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائرکرنے کیلیے سپریم کورٹ سے تحریری مہلت مانگی جس کے بعد رجسٹرار آفس نے اپیل دائرکرنے کیلیے دوہفتوں کی مہلت دے دی۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت کے دوران اہم پیشرفت ہوئی تھی جہاں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا