راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر این ایل آئی بٹالین کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاک فو محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کو سراہا۔
اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو درپیش دفاعی اور سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہم محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔