دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو
دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو

بجلی کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ عمر ایوب

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے نرخوں کے معاملے کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور ایک سے ڈیڑھ سال میں مرحلہ وار بجلی کے نرخوں میں اضافہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ایک ساتھ 2 روپے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے لیکن ایک ساتھ دو روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔