پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے۔فائل فوٹو
پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے۔فائل فوٹو

ایل او سی پربلا اشتعال فائرنگ۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر3 اور5 مئی کو بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ترجمان کے مطابق 3 مئی کو رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 15سالہ نوجوان طاہر حفیظ شہید ہوا تھا اور اس کی 9 سالہ بہن طاہرہ بھی شدید زخمی ہوئی تھی جب کہ  5 مئی کو ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسزایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے، بھارت ایل او سی کی خلاف ورزیوں سے باز رہے، بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں۔