صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

شہباز شریف منتیں کرکے بیرون ملک گئے۔فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علیم خان سے اظہار یک جہتی کے لیے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری احتساب عدالت پہنچے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف منتیں کرکے بیرون ملک گئے، لگتا نہیں واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ کر لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کے کرتوتوں کے باعث ملک کی معیشت کا یہ حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میںاحتساب کا عمل جاری ہے تاہم اس میں اصلاح کی ضرورت ہے اور لوگ اس میں تیزی دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کیسز کا میرٹ پر فیصلہ یونا چاہیے، امید ہے ہمارے ساتھ انصاف ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی نظام سے بھی پاکستان میں لوگ مطمئن نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن باہر سے پیسے لیے تو واپس تو کرنے ہیں، ان کا گند صاف کرنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیاں بنانے کے الزامات پر گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔  نیب حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سابق صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا۔دوران سماعت عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب فائل کیا جائے گا ؟

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے متحدہ عرب امارات اور یوکےحکام  کو خطوط لکھے ہیں جواب آنے پر ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ علیم خان رواں سال 6 فروری سے نیب کی حراست میں ہیں۔