لاہور ہائیکورٹ نے 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فائل فوٹو

خادم رضوی اورپیر افضل قادری کو ضمانت پر رہا کر نے کاحکم

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور مرکزی رہنما پیرافضل قادری کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹی ایل پی کے دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت 15 جولائی تک منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان اوراستغاثہ کے دلائل مکمل ہونے پر10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی پیر افضل قادری نے  ججزاورفوج کے خلاف متنازع تقریر پر معافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔