زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی غیرملکی حکومتی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی غیرملکی حکومتی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی

روپے کی تنزلی سے ایک روز میں قرضے 588 ارب روپے تک بڑھ گئے

پاکستان میں مہنگائی کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے نے تو شہریوں کے ہوش ہی اڑا کر رکھ دیے  تاہم اب ڈالر بڑھنے سے ایک اور تشویشناک خبرآ گئی ہے ۔

آئی ایم ایف شرائط پر من و عن عملدرآمد شروع ہوگیا، روپے کی قدر میں تنزلی ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہی، دوران ٹریڈنگ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 148 روپے تک جا پہنچا جبکہ اختتام پر 5 روپے 60 پیسے اضافے سے 147 روپے پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے ملک پرعائد واجب الا قرضے ایک ہی روز میں 588 ارب روپے تک بڑھ گئے۔

ڈالر کے دام بڑھنے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا، دوران ٹریڈنگ 700 پوائنٹس سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی مگر اختتام پر مارکیٹ 320 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔