حماد اظہر نے ڈالر مہنگا ہونے کا ملبہ اسٹیٹ بینک پر ڈال دیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کا تعین اسٹیٹ بینک کا کام ہے۔
وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے روپے کی قدر میں کمی کا نہیں کرنسی اسمگلنگ کا نوٹس لیا تھا، مانیٹری پالیسی میں صرف ایک حکومتی نمائندہ ہوتا ہے۔
ادھر سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جب تک میں تھا ایسی کوئی شرط نہیں تھی، روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔