حکومتی نمائندے صرف گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی کررہے ہیں، صدر مسلم لیگ ن
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ایسی صورت میں یہ درخواستیں پیش رفت کے قابل نہیں رہیں، وکیل اپوزیشن لیڈر

نیب نے شہباز شریف کانام ای اسی ایل سے نکالے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب) نے شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالے جانے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ درست نہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نیب کی تحقیقات کو متاثرکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے شہباز شریف بیرون ملک فرار یا انڈر گراؤنڈ ہو جائیں گے اور ملزم کی عدم دستیابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائے گی۔

نیب کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے کے شریک ملزم سلمان شہباز پہلے ہی بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں نہیں بتایا کہ شہباز شریف کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر شہباز شریف کا ای سی ایل میں نام بحال کیا جائے۔