عدالت نے فردجرم کی کاپی ملزموں کو فراہم کردی ۔فائل فوٹو
عدالت نے فردجرم کی کاپی ملزموں کو فراہم کردی ۔فائل فوٹو

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں درخواستوں پر سماعت ہوئی،سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپوراپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا۔

نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکے کردارپردستاویزات پیش کردی ہیں،آصف زرداری اورفریال تالپورکے جرم میں کردارپر3 رپورٹس ہیں۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئی دستاویزات دی گئیں،جواب کیلیے مہلت دی جائے،عدالت نے کہا کہ کیایہ کوئی سول مقدمہ ہے،جواب پرجواب ہی آتارہےگا؟جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ کم از کم میں اپنی جانب سے سختی سے مسترد کرتا ہوں،جو کچھ آ چ کا اسی کی بنیاد پر اب فیصلہ کیا جائے گا۔