پاکستان کی پہلی چاند دیکھنے کیلیے خصوصی ویب سائٹ کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کیلیے موبائل ایپلی کیشن کا بھی افتتاح کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے یہ اعلا ن عید الفطر سے چند دن قبل ہی کیا گیاہے ، چاند دیکھنے کیلیے اس موبائل ایپلی کیشن کا نام ”رویت رکھا گیاہے جو گوگل کے ایپ اسٹورسے مفت حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین چاند کی عمر،اس کے مرحلے اور اسلامی ہجری کیلنڈر کے بارے میں درست معلومات حاصل کر سکیں گے جبکہ یہ بھی پتا لگایا جا سکتا ہے کہ چاند اس وقت کون سے خطے میں دکھائی دے رہاہے۔