مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ججز کیخلاف ریفرنس سے عدلیہ پر حملہ کیاگیاہے ، حکومت نے خود اس ریفرنس کاکچھ حصہ میڈیا کو لیک کرکے اس کو متنازع بنایا ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ججز کیخلاف ریفرنس سے عدلیہ پر حملہ کیاگیاہے ، سیاسی حلقوں میں یہ بات حکومت خود لیکر آئی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ مشترکہ اپوزیشن کا موقف یہی ہے کہ حکومت نے اس ریفرنس کو خود متنازع بنانے کی کوشش کی ہے ، حکومت نے خود اس ریفرنس کاکچھ حصہ میڈیا کو لیک کرکے اس کو متنازع بنایا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے ، اس لیے اس کو فوری واپس لیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ خودحکومت کی حرکتیں اس ریفرنس کودائر کرنے سے پہلے اور بعد کی جو کی گئی ہیں ، اس سے حکومت کی بدنیتی ثابت ہوجاتی ہے ، اس لئے اس ریفرنس کو واپس لیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریفرنس ہے تو طریقہ کار کے مطابق چلنا چاہیے ، میڈیا ٹرائل کے ساتھ جڑے احتساب کے مخالف ہوں ، جج صاحب کا خط لکھ کر پوچھنا کہ میرے کیخلاف کیا ریفرنس ہے ؟ حکومت خود اس معاملے کو متنازع بنا رہی ہے ۔