عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

آصف زراداری کی گرفتاری پر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر اوراحتساب غیر جانبدارانہ ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنا اوراپنی بہن کا حساب دینے کے لیے آج کٹہرے میں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتا جو اس کو ہر حال میں دینا پڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون ہے اور امیر کے لیے دوسرا جبکہ سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ پورے پاکستان، امیر ہو یا غریب، کے لیے الگ قانون ہے اور جعلی اعظم، اسکے خاندان اور اس کا خرچ اٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون۔ انکے لئے کوئی قانون ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اعظم اگر یہ سمجھ رہا ہے کہ ووٹ چرانے، مہنگائی کا طوفان برپا کرنے، معیشت کا ستیاناس کرنے، ادویات، بجلی گیس کے بلوں میں ہو شربا اضافے اور عوام کی زندگی جہنم بنانے کا جواب سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں ہیں تو باہرنکل کے دیکھو عوام تمہیں کیسے کوس رہی ہے۔ یہ ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔