میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

قانون کی نظر میں مرد اور عورت کی تمیز نہیں ہوتی۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فریال تالپور نے کہا ہے کہ قانون کی نظر میں مرد اور عورت کی تمیز نہیں ہوتی، خاتون کرپشن کرے تو قانون اسے چھوڑنے کی اجازت نہیں دیتا، عمران خان نے طاقتور شخصیات کو قانون کے تابع کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فریال تالپور نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نادان سیاستدانوں نے اپنی کرپشن پر بہنوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا، قانون کی نظر میں مرد اور عورت کی تمیز نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کرپشن کرے تو قانون اسے چھوڑنے کی اجازت نہیں دیتا،حکومت نے کسی خاتون کا تقدس پامال نہیں کیا بلکہ عدالتی حکم پر فریال تالپورکو گھر میں قید کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سٹیٹس کو توڑنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس میں کامیاب ہورہے ہیں ، عمران خان نے طاقتور شخصیات کو قانون کے تابع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ادارے پاکستان کے ہیں،عمران خان ملک کو گلے سڑے نظام سے نکالنا چاہتے ہیں اور اس نظام سے نجات دلاکر رہیں گے،مجھے یقین ہے کہ عمران خان موجودہ نظام کو بدلیں گے۔