ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہین عدالت ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مالی اور باورچیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا سپریم کورٹ میں اعتراف کرنے والا سرکاری وسائل استعمال کررہا ہے، جہانگیر ترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہینِ عدالت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جہانگیر ترین کے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالی اور باورچیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا سپریم کورٹ میں اعتراف کرنے والا سرکاری وسائل استعمال کررہا ہے، جہانگیر ترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہینِ عدالت ہے۔

انہوں نے کہا کہعمران صاحب جہانگیر ترین کو کسی بھی چیز سے منع نہیں کر سکتے کیونکہ اے ٹی ایم کے ناراض ہونے کا ڈر ہوتا ہے ، بنی گالا کے محل کا خرچہ بند ہونے کا ڈر ہوتا ہے،عمران صاحب آپ اپنے اختیار کا نا جائز استعمال کر کے اپنے کئیر ٹیکر کو سرکاری وسائیل کا استعمال کس قانون کے مطابق کروا رہے ہیں؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب سپریم کورٹ سے منی لانڈرنگ پر نااہل شخص آپ کی حکومت کی ترجمانی کر رہا ہے؟ نااہل قرار پانے والا مشہورزمانہ منی لانڈرر حکومتی پالیسی بیان کررہا ہے،یہ ہے نیا پاکستان؟ سپریم کورٹ نے جسے جھوٹا قرار دیا، وہ قوم کو کیا سچ بتائے گا؟۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  جہانگیرترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے ٹیکس لگانے سے چینی کی قیمت بڑھی، ٹیکس کا پیسہ حکومت کو جارہاہے شوگرملز کو نہیں،میرے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے بلکہ مجھے مشورے کیلیے بلایاجاتاہے۔