ویڈیو کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے،فرانزک آڈٹ کی رپورٹ سے حقائق منظرعام پر آئیں گے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے ،فرانزک آڈٹ کی رپورٹ سے حقائق منظرعام پرآئیں گے اوردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے ویڈیو کی تردید کردی ہے ، ہم کو مفروضوں پر بات نہیں کرنی چاہیے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جلسہ کرنا مریم نواز کاحق ہے،ہم نے توجگہ کی تبدیلی کی درخواست کی تھی۔