وزیراعظم نے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلیے تجویز کردہ انتظامی اقدامات کی منظوری دیدی
وزیراعظم نے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلیے تجویز کردہ انتظامی اقدامات کی منظوری دیدی

سابق ادوار میں خرچ ہوئے پیسے کا حساب لیا جائیگا۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سابق ادوار میں خرچ ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف کے بطور وزیر دفاع دبئی میں ملازمت اور اقامہ کے معاملہ کا نوٹس لیا گیا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے خواجہ آصف کے اقامہ رکھنے کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ وہ وزیر دفاع ہو کر غیر ملکی کمپنی میں 10 لاکھ کی ملازمت کیوں کرتے رہے؟

کابینہ کو بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ سابق حکمران قومی خزانے سے پرتعیش دورے کرتے رہے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سوال کیا کہ ملک اور قوم کو ان غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا؟ان کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں خرچ ہوئے پیسے کا حساب لیا جائیگا۔
کابینہ اجلاس میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نواز شریف کے دور میں 1421.5 ملین غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے جبکہ آصف زرداری کے غیر ملکی دوروں پر 183.5 ملین روپے خرچ کیے گئے۔