سابق وزیر اعظم نواز شریف سے شہباز شریف اورمریم نواز نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے مریم نواز کو 19 جولائی کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف نے کہا کہ ہم قانون اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن انصاف پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔ خاندان کے افراد کے سوا کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، مریم نواز کی جیل آمد پر لیگی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
وفاق کی علامت نوازشریف نے کھبی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا
تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی اب چیئرمین سینٹ کے لیئے پھربلوچستان کے حق میں رائے دی
تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب
ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 11, 2019
مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ وفاق کی علامت نواز شریف نے کھبی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا، تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی، اب چیئرمین سینٹ کے لئے پھر بلوچستان کے حق میں رائے دی، تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب، ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف۔