تین سال تک ان کے ساتھ تھے مگر اب بادشاہت کا وقت ختم ہوگیا ہے۔فائل فوٹو
تین سال تک ان کے ساتھ تھے مگر اب بادشاہت کا وقت ختم ہوگیا ہے۔فائل فوٹو

ایل این جی کیس۔نیب کا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو طلب کرنے کا فیصلہ

نیب حکام کے مطابق چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوایل این جی اسکینڈل میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایل این جی اسکینڈل میں اربوں روپے کی لوٹ مار کے وقت جام کمال وزیرمملکت برائے پٹرولیم تھے اور شاہد خاقان عباسی کے دست راست اور انتہائی قریبی ہونے کے علاوہ ماتحت وزیر پٹرولیم بھی تھے۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ایل این جی سکینڈل میں وزارت پٹرولیم کے سابق سیکریٹری عابد سعید اوراعلیٰ افسرمبین صولت کے وعدہ صاف گواہ بننے کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جب ایل این جی ٹرمینل پورٹ قاسم میں تنصیب کیا جارہا تھا تو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزیرمملکت پٹرولیم تھے اس لیے ان سے اہم سوالات پوچھنے ہیں، اس کے علاوہ جام کمال نے بطور وزیر مملکت چھپ کراورخاموشی کے ساتھ آئل کمپنی مول (mol) کے ہیڈکوارٹرھنگری کا خفیہ دورہ بھی کیا تھا، اس بات پر بھی جام کمال سے پوچھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جام کمال کے علاوہ اوگرا کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل کو بھی اسی اسکینڈل میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے جبکہ سابق ممبرگیس واوگرا عامر نسیم کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جام کمال کا دورہ مول ہیڈکوارٹرھنگری کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی، آئل کمپنی مول کرک میں آئل و گیس کی تلاش میں مصروف ہے اورکمپنی کے خلاف اربوں روپے کا گیس اور آئل چوری کے الزامات میں جبکہ آڈٹ حکام نے اربوں روپے چوری کرنے کے الزامات مول کمپنی پرعائد کیے ہیں ان حالات میں جام کمال کا دورہ ھنگری بڑی اہمیت کا کامل ہے ۔جام کمال کے بارے میں علم ہوا تھا کہ انہوں نے ھنگری کا ویزا پاکستان سے نہیں بلکہ دبئی سے حاصل کیا تھا۔