پی پی اور ن لیگ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔فائل فوٹو
پی پی اور ن لیگ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔فائل فوٹو

حاصل بزنجوکا چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے سے انکار

سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کی قیادت میں چار رکنی حکومتی وفد نے سینیٹر حاصل بزنجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ حاصل بزنجو نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا متفقہ امیدوار ہوں، تحریک عدم اعتماد واپس لینا اب ممکن نہیں۔

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو چکا ہے۔ حکومتی وفد نے اپوزیشن کے نامزد امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو سے ملاقات کی لیکن نیشنل پارٹی کے سربراہ نے واضح کر دیا کہ میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کی قیادت میں چار رکنی حکومتی وفد نے سینیٹر حاصل بزنجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں اپوزیشن رہنما کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست کی گئی، تاہم حاصل بزنجو نے حکومتی وفد کو کوئی بھی یقین کروانے سے معذرت کرلی۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اب اجلاس ملتوی کرنے کے حربے استعمال کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کے پاس ووٹ مانگنے نہیں گئے تھے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری اقدارپریقین رکھتی ہے،ہرمحاذ پرمقابلہ سیاسی اندازمیں کریں گے۔